شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل آمد، گاڑی کے نیچے آ کر لیگی کارکن زخمی

Last Updated On 20 June,2019 01:14 pm

لاہور: (دنیا نیروز) شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر ان کی گاڑی کے نیچے آ کر لیگی کارکن زخمی ہو گیا، راشد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ سے آیا تھا۔

شہباز شریف اپنے بھائی نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو ان کی گاڑی کے نیچے آ کر لیگی کارکن زخمی ہو گیا، شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی کارکن کو فوری طور اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کے تمام تر اخراجات خود ادا کریں گے۔