بی آر ٹی انتظامیہ کی لاپرواہی، بسوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا

Last Updated On 26 June,2019 11:38 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی بسوں کو چھت نہ مل سکی، بسیں گزشتہ 3 ماہ سے کھلے آسمان تلے کھڑی ہیں۔

بارش اور دھول سے بسوں کے زنگ آلود ہونے کے خدشات ہیں، کھلے آسمان تلے کھڑی بسیں گرد وغبار سے اٹ گئیں، بسوں کو دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھنے کا انتطام نہ ہوسکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کھلے آسمان تلے کھڑے رہنے سے بسوں میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے، اربوں روپے کے منصوبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں بھی بسوں کے لیے سایہ دار جگہ کا انتطام مشکل ہے۔

بی آر ٹی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ بسیں انوائرمنٹل پروف ہیں، بسیں موجودہ انوائرمنٹ کے لیے ہی بنی ہیں، بارش اور دھوپ کا بسوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔