خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

Last Updated On 24 June,2019 12:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، دریائے کابل میں 17سو مختلف اقسام کے بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

گندگی پھینکنے سے آبی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، آلودگی سے پانی میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہونے کے خدشات ہیں۔دریاؤں میں بڑھتی آلودگی انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، ڈائریا، ہیضہ سمیت امراض بھی بڑھ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندگی سے آکسیجن لیول 4 ملی گرام فی ایم ایل کیو سے نیچے آسکتا ہے، آکسیجن لیول گرنے سے آبی حیات کی زندگی ممکن نہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت آبی آلودگی ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔