اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی امیدوار کی گرفتاری دھاندلی کا آغاز ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلٸے عمران مخلص وزیر کی رہاٸی کو یقینی بناٸے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گرفتاری قابل مذمت اور انتخابات کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ تاہم گرفتاریوں سے پیپلز پارٹی کے حامیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
سابق صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ھے، ہمارا نظریہ ہے کہ جو فیصلہ ہوگا، متحدہ اپوزیشن کا ہوگا، ایک پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ کے کیسے کہہ سکتے ہیں مفاہمت کا سلسلہ شروع ہوا؟آپ کا سوال ہی غلط ہے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ نواز شریف کے بیانہ کے ساتھ کھڑے ہیں یا شہباز شریف کے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیہ کے ساتھ چلیں گے۔