لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ملک اور اسکی عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت ادا کر رہے ہیں، اس سے پہلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی پاکستان میں کبھی نہیں دیکھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق خبروں پر اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک اور اسکی عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
This has NEVER happened in Pakistan before. Country & it’s people paying the price for a man’s personal ambitions. #NalaikEazam pic.twitter.com/gVFfomTgP0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 17, 2019
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں اتنااضافہ اور مہنگا ئی نہیں دیکھی۔