لاہور:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نہ صرف کاروباری طبقے بلکہ تنخواہ دار، دیہاڑی دار، نوکری پیشہ، مزدور سمیت محنت و مشقت سے کمانے اور کھانے والے ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہو گی۔ جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اسکے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو، اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندان سمیت 15000 میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو گا؟
یہ بجٹ نہیں، ملکی نااھلوں اور عالمی ساھو کاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ھے۔مہنگائی، بےروزگاری، غربت کی یہ کالی دستاویز نا اھل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ھے جو پاکستان کو کئ سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے زریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔
اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے زریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بجٹ نہیں، ملکی نااہلوں اور عالمی ساہوکاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کی یہ کالی دستاویز نا اہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔
آج نا صرف کاروباری طبقے بلکہ تنخواہ دار، دیہاڑی دار ، نوکری پیشہ، مزدور سمیت محنت و مشقت سے کمانے اور کھانے والے ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہو گی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
دوسری طرف حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔
کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019