جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تیاری، آئندہ بجٹ میں 3 ارب مختص کرنے کی تجویز

Last Updated On 29 May,2019 02:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ بجٹ میں 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی۔

 محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے حتمی اقدامات کئے جائیں گے اور ایک بڑی رقوم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دفاتر اور ملازمین پر خرچ ہوں گی جس کے لئے بجٹ میں تخمینہ جات لگائے جا رہے ہیں اور تجویز دی گئی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے 3 ارب روپے مختص کئے جائیں۔

موجودہ ملازمین سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جانے والوں سے درخواستیں مانگ لی گئیں۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق جنوبی پنجاب سکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال میں اہم پیش رفت کر لی جائے گی۔