لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کر دی گئی، محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری بھیج دی۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں تنخواہ اور پنشن پر 530 ارب خرچ ہوں گے، تنخواہ کی مد میں 320 اور پنشن پر 210 ارب کی ادائیگی ہو گی، صوبے کے مالی حالات میں 10 فیصد اضافہ ہی ہو سکتا ہے، تنخواہ اور پنشن پر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ کرے گی۔