جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی 17 مئی کو نیب میں دوبارہ طلبی

Last Updated On 14 May,2019 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ذیلی مقدمے پارک لین کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو طلب کر لیا۔

 نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی کی تفتیش کار ٹیم بلاول بھٹو زرداری سے پارک لین کمپنی کیس میں تفتیش کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو مقدمے میں دیئے گئے سوالنامے کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔