بلاول بھٹو کا ملک بھر میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا مطالبہ

Last Updated On 04 May,2019 11:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے ملک بھر میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دبئی، ترکی اور انڈونیشیا میں شادی کی کم سے کم عمر 18 برس ہے، کیا دبئی، ترکی اور انڈونیشیا مسلم ممالک نہیں ہیں ؟ سندھ میں شادی کی کم سے کم عمر 18 برس کا قانون موجود ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل سینیٹ میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور ہوا، کم عمر بچے کی شادی کرانے والے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال سزا ہوگی۔ سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل پیش کیا۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرز نے ڈائس کے پاس آ کر احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔