چینی باشندوں کےویزوں میں توسیع کیلئےجعلی دستاویزات بنانے کا انکشاف

Last Updated On 06 May,2019 03:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی باشندوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع اور این او سی کے لیے جعلی وستاویزات تیار ہونے لگیں۔ ایف آئی اے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس دھندے میں وزارت داخلہ اور پاسپورٹ آفس کے حکام ملوث ہیں۔

چینی باشندوں کے ویزوں کے لئے جعلی دستاویز تیار کرنے کا انکشاف، معاملے میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے افسران ملوث ہیں، ایف آئی اے نے رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی۔

ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کے مطابق گروہ میں شامل افراد ویزہ مدت میں توسیع اور این او سی کے لئے جعلی وستاویزات تیار کرتے ہیں۔ گروہ میں پاکستانی شہری چوہدی اکرم، وقار اور ریاض جبکہ دو چینی باشندے ڈاکٹر سو اور زونگ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ آفس سے چینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع کے روزانہ سیکڑوں اجازت نامہ جاری ہوتے ہیں۔ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوانے کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔