لاہور: (دنیا نیوسا) فواد چودھری کا کہنا ہے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کا موقف تحریک انصاف کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔
اصغر خان کیس میں FIA کا رویہ حیران کن ہے، میں نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں FIA کا موقف PTI کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا پاکستان میں جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہےایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 23, 2019
یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے اصغر خان کیس ایک بار پھر بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا بے نامی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت دیگر اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے۔
مجیب الرحمان شامی اور حبیب اکرم نامی صحافیوں کے انٹرویو بھی کئے، مرکزی گواہ بریگیڈئر (ر) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن مزید ٹرائل کیلئے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے، کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں۔