منی لانڈرنگ کا سدباب، ایف آئی اے کارروائیاں تیز کر دیں، 3 ملزم گرفتار

Last Updated On 12 April,2019 06:30 pm

کراچی/ کوئٹہ: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے میں صدر میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ کوئٹہ میں بھی دو ملزموں کو دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کرنیوالوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف شہروں کارروائیاں کیں۔ کراچی صدر کے علاقہ کوہ نور مارکیٹ میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران 40 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے نے کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر بھی کریک ڈاؤن کیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزموں نعمت اللہ اور حبیب الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ چھاپے کے دوران ڈھائی کروڑ سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی رقم سمیت بڑی تعداد میں بینکوں کے چیکس بھی برآمد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان سے ان کے ایک ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔