خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات جون میں کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 15 April,2019 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نئے صوبائی حلقوں میں انتخابات جون کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی کے 100 سے 115 تک صوبائی حلقوں میں انتخابات کے دوران فوج تعینات کی جائے گی، فوج ہر پولنگ سٹیشن پر موجود ہو گی، انتخابی نتائج کی تیاری میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم یعنی آر ٹی ایس بھی استعمال ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، انتخابی شیڈول اپریل کے آخری ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد ان صوبائی حلقوں میں پہلی مرتبہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔