بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی، گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کر لی

Last Updated On 13 April,2019 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی، چندی گڑھ کی ٹینا نے اسلام قبول کر کے گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کر لی۔

بھارتی دفتر خارجہ نے ٹینا کو بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کر دی اور کہا ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان آگئی ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیمان نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ ذرائع کے مطابق ٹینا کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔