کراچی میں قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن، 100سے زائد تجاوزات کا خاتمہ

Last Updated On 13 April,2019 11:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں طارق روڈ کمرشل مارکیٹ پر 100 سے زائد تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ فٹ پاتھ پر بنے تندور، کیبن، پتھاروں سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

کراچی میں فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کی شامت آگئی۔ طارق روڈ کمرشل مارکیٹ پر محکمہ انسداد تجاوزات کا نائٹ آپریشن ہوا جس میں 100 سے زائد تجاوزات مسمار کی گئیں۔ فٹ پاتھ پر بنے تندور، کیبن، پتھاروں اور سٹالز سمیت دیگر تجاوزات کا صفایا کر دیا۔

صبح ہوتے ہی دکانوں کے آگے سے ملبہ اٹھانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ مارکیٹ کھلی تو دکاندار انتظامیہ سے ناراض نظر آئے اور کہا صرف مخصوص دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے شہر کی بہتری کیلئے منظم آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔