لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرخ کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کارروائی ختم کر دی۔
وکیل حامد خان کے مطابق جسٹس فرخ عرفان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا جو انہوں نے منظور کر لیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان نے عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا جس کے بعد کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی ہے۔
پاناما لیکس میں جسٹس فرخ عرفان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی شروع کر رکھی تھی۔ کیس میں گواہیاں اور جسٹس فرخ عرفان کا بیان ریکارڈ ہونا تھا، تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔