اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان پر مبارکباد دیئے جانے کے بعد ٹویٹ کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پرپیغام بھیجا ہے، نریندر مودی نے پاکستانی عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔
Received msg from PM Modi: "I extend my greetings & best wishes to the people of Pakistan on the National Day of Pakistan. It is time that ppl of Sub-continent work together for a democratic, peaceful, progressive & prosperous region, in an atmosphere free of terror and violence"
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
نریندر مودی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ وقت برصغیر کی عوام کی خوشحالی کے لیے اکھٹے کام کرنے کا ہے، برصغیر کی عوام جمہوری، پرامن اور خوشحالی کے لیے اکھٹے ہوں جبکہ خطے میں تشدد اور دہشتگردی سے پاک ماحول ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں پاکستانی عوام کے نام نریندر مودی کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا وقت ہے جن میں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات کی جائے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک نئے تعلقات کی بنیاد رکھیں۔ نئے تعلقات کی بنیاد ہماری عوام کی خوشحالی اور امن پر ہو۔
I welcome PM Modi s message to our people. As we celebrate Pakistan Day I believe it is time to begin a comprehensive dialogue with India to address & resolve all issues, esp the central issue of Kashmir, & forge a new relationship based on peace & prosperity for all our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019