لاہور: فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 2 مزدور جاں بحق، 7 ہسپتال منتقل

Last Updated On 21 March,2019 12:52 pm

لاہور: (دینا ینوز) لاہور میں شفیق آباد بند روڈ پر جوتوں کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔

 بند روڈ پر جوتوں کی فیکٹری میں مزدور سو رہے تھے کہ بوائلر پھٹنے سے زہریلی گیس پھیل گئی جس سے 2 مزدور جاں بحق اور 8 افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت عمران اور صفدر کے نام سے ہوئی، بےہوش ہونے والےمزدوروں کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شفیق آباد پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ فرانزک لیب، سول ڈیفنس، محکمہ لیبر کے حکام نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، حالت بہتر ہونے پر زخمیوں کے بیان قلمبند کروائے جائیں گے۔