دنیا کی 100 پُر کشش شخصیات میں 4 پاکستانی بھی شامل

Last Updated On 22 March,2019 02:04 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ٹی سی کینڈلر کی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹی سی کینڈلر (دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کیلئے دنیا بھر سے 100 خوبصورت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکار فواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ٹی سی کینڈلر نے فہرست کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔