سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

Last Updated On 05 March,2019 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پلاننگ ڈویژن اور سیکرٹری آبپاشی سندھ سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ وفاق اور سندھ حکومت واپڈا کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائے، سندھ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ صوبے میں کام ہو، سندھ حکومت کو شاید 2010 کا سیلاب بھول چکا ہے، سیلاب میں پانی کا سارا بہاؤ نئی گج کے مقام پر ہی تھا۔