ایل این جی سیکنڈل: شاہد خاقان کی 7 مارچ کو نیب راولپنڈی میں پھر طلبی

Last Updated On 05 March,2019 01:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے ایل این جی سیکنڈل میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

 نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعرات 7 مارچ کو تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں سابق وزیراعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے وقت اپنے ساتھ سوالات کے جوابات بھی لائیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا تھا جس کے جواب 28 فروری تک جمع کرانا تھا مگر شاہد خاقان عباسی نے مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے اس لیے انھیں اب دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔