بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، پیر تک بادل برسیں گے

Last Updated On 27 February,2019 07:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، پیر تک بادل برسیں گے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کل رات سے بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ سے ہفتے کے دوران سندھ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

ہفتے سے پیر تک خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بھی بعض علاقوں میں تیز بارش ہو گی۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیش گوئی ہے۔