وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں جاری بارشوں پر اظہار تشکر

Last Updated On 14 February,2019 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جاری بارشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باران رحمت ہماری معیشت کے لئے بہت مفید ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پیغام میں لکھا کہ بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح بلند اور مسلسل بارشوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ رواں سال انشا اللہ ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہو گی۔ ہمیں سردیوں کی مسلسل بارشوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ بارشیں ہماری معیشت کے لئے بہت مفید اور اہم ہیں۔