اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی یونین کے کارکنوں نے وزیر اطلاعات کی حمایت میں احتجاج کیا، ملازمین نے ایم ڈی کے خلاف نعرے بازی کی۔
ادھر ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ٹی وی کو وزرات اطلاعات سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ وزارت اطلاعات کے زیر کنٹرول ادارہ بہتر طور پر نہیں چلایا جاسکتا، پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کر دیا جائے، وزیراعظم اس حوالے سے آج اہم فیصلے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری بھی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چودھری کے نعیم الحق کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے، وزیر اطلاعات نے اتوار کو مستعفی ہونے کی افواہوں کی تر دید کر دی تھی۔