صوبہ پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک ماہ کی توسیع

Last Updated On 22 February,2019 06:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی، پنجاب حکومت نے رینجرز کی تعیناتی میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کالعدم تنظیموں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی۔