کراچی: ملیر کالونی میں رینجرز کا ایکشن، لوٹ مار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 06 January,2019 03:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سندھ رینجرز کی کارروائی میں 3 خطرناک ملزمان گرفتار کر لئے گئے جن میں لوٹ مار کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلال عرف پراٹھا بھی شامل ہے۔

کراچی کی ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کی جس کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لئے، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان میں خطرناک سمجھا جانے والا بلال عرف پراٹھا بھی شامل ہے جس پر ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا الزام ہے۔

ملزمان نے 20 دسمبر کو فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے دوران پراپرٹی ڈیلر احسن اور ساتھی سے 4 لاکھ 80 ہزار لوٹے اور پہچانے جانے کے خوف سے ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

رینجرز نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیشی سنٹر منتقل کر دیا جہاں دیگر ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔