کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Last Updated On 03 November,2018 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان فدا حسین اور عبدالقدیر کی شناخت شریف آباد کی ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی بر آمد ہوا، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔