آل شریف نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 19 February,2019 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، انکو کارڈیالوجی وارڈ لایا گیا مگر انہیں گائناکالوجی میں کمرہ پسند آیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے، پہلے ہسپتال پھر جیل پھر ہسپتال لے جانے کا مطالبہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے ن لیگ کی فرمائش پر 5 بورڈ بنائے، تمام میڈیکل بورڈز میں رپورٹس ٹھیک آئیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے، لگتا ہے ان کا دل لندن کے فلیٹس میں لگے گا، لندن فلیٹس میں شاید ان کی طبیعت زیادہ بہتر ہوسکے۔