فردوس عاشق اعوان بھی نیب کے ریڈار پر

Last Updated On 15 February,2019 05:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع ہوچکی ہے۔ نیب نے جائیدادوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے طلب کر لیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کا شناختی کارڈ نمبر بھی ایل ڈی اے کو دیا گیا ہے تاکہ ان کے نام سے متعلق چھان بین کی جا سکے۔

واضح رہے انہوں نے اپنا پہلا الیکشن سابق اسپیکر قومی اسمبلی امیر حسین کے مقابلے میں جیتا تھا۔ پہلے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں تھیں اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں اور اب پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہیں۔ فردوس عاشق پی پی پی دور میں وزیراطلاعات کے عہدے پر فائز رہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان جنرل الیکشن میں سیالکوٹ کے حلقے این اے 72 میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی لیگی امیدوار چودھری ارمغان سبحانی 129041 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان 91393 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔