کراچی: کراچی میں پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ دوران گرفتاری ملزم عبدالکریم ہلاک ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو دھر لیا۔ عبدالکریم گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا جنرل سیکیٹری تھا۔
کراچی کے علاقے میٹرول سائٹ میں اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر عبدالکریم کو گرفتار کیا، جس کے بعد ملزم کی حالت بگڑ گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو گھیر لیا۔
عبدالکریم کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے والد پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میرے والد دل کے مریض تھے۔ گرفتاری کے دوران والد کی طبیعت بگڑ گئی اور پولیس والے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، جس پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔