لاڑکانہ: نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

Last Updated On 13 February,2019 01:17 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

 رکشہ ڈرائیور کے مطابق نوڈیرو شوگر مل کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے رکشہ روک کر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے گل خان اور رئیس خان نامی 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ ان کے تیسرے ساتھی عارف گل کو زخمی حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ مقتولین محنت کش اور برتن بیچتے تھے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔