لاہور: (دنیا نیوز) نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کردہ ضمنی ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کیے۔
پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کردیا جائے۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ سمیت 13افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی شامل ہیں۔