کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر رل گئے، ٹرین کو گزشتہ شام 7 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہونا تھا، 9 گھنٹے کی تاخیرسے صبح 4 بجے روانہ ہوئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر رل گئے، کراچی کینٹ سٹیشن سے ٹرین کی روانگی کا وقت شام 7 بجے مقرر تھا مگر مسافر شام 7 بجے سے رات 4 بجے تک ٹرین کا ہارن بجنے کاانتظار کرتے رہے۔
سرد موسم میں مسافروں نے ٹرین کے انتظار میں 10 گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے، مسافروں نے گلا کیا کہ انتظامیہ نے تاخیر کے حوالے سے کچھ نہ بتایا۔ بغیر وجہ بتائے 9 گھنٹے تک مسافروں کا سٹیشن پر ٹرین کا انتظار ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی ظاہر کرتا ہے۔