نیب کی کارکردگی، صرف 13 ماہ میں 3 ارب سے زائد رقم برآمد

Last Updated On 24 January,2019 06:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین جاوید اقبال کی سربراہی میں 13 ماہ کے دوران قوم کی لوٹی گئی 3 ارب 91 کروڑ سے زائد رقم برآمد کی۔

 

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بدعنوان عناصر کیخلاف ملک بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں کی گئیں، نیب کو ملک کا معتبر اورموثر ادارہ بنا دیا گیا۔ نیب کو 11 اکتوبر 2017ء سے 31 دسمبر 2018ء تک 54 ہزار 344 شکایات موصول ہوئیں۔ سکروٹنی کے بعد 2125 شکایات کی جانچ پڑتال، 1059 انکوائریز اور 302 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 561 افراد کو گرفتار جبکہ 540 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔ نیب کی 2018ء میں سزا دلوانے کی شرح سب سے زیادہ 70.8 فیصد رہی۔

بتایا گیا کہ اس وقت نیب کورٹس احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کے 1219 ریفرنسز زی رسماعت ہیں جن کی مالیت 895 ارب روپے سے زائد ہے۔