خدیجہ صدیقی حملہ کیس: ملزم شاہ حسین کی 5 سال کی سزا بحال

Last Updated On 23 January,2019 05:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کی 5 سال کی سزا بحال کر دی۔ ملزم شاہ حسین کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد نہیں کیا جاسکتا، زخمیوں کے طبی معائنے کے وقت رشتے دار موجود تھے، ڈاکٹر نے لکھا لڑکی ہوش میں ہے۔ عدالت نے کہا اس بات سے انکار نہیں کہ 2 لڑکیاں اور ایک بچی زخمی ہوئی، سرجن ماہر ہوتا ہے، اس نے زخموں کی نوعیت لکھی۔