نواز شریف سے ملاقات کا دن، اہلخانہ آج ملنے جائیں گے

Last Updated On 17 January,2019 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز، حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر اور جنید صفدر آج ملاقات کریں گے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ایازصادق اور دیگر رہنما بھی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان قائرہ کی بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے، وکلا کا وفد بھی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرے گا۔

لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو نہیں گرانا چاہتے وہ خود گرنے والے ہیں، حکومت نے عوام کو مرغی، انڈے کے پیچھے لگائے رکھا اصل کام عوام کو نہیں بتایا۔