پاور کمپنیوں کی بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

Last Updated On 16 January,2019 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاور کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، حتمی فیصلہ 23 جنوری کو کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، پاور کمپنیز نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر میں بجلی کے پیداواری اخراجات 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہے جبکہ صارفین سے 5 روپے 86 پیسے فی یونٹ اخراجات وصول کیے گئے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی شنوائی 23 جنوری کو کرے گا۔

واضع رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں بجلی گیس، کوئلے، فرنس آئل اور دیگر ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے، نیپرا بجلی کی قیمت کا تعین مختلف زرائع کو مد نظر رکھ کر انرجی مکس کے زریعے کرتا ہے۔