راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائرنگ رینج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ، آرمی چیف اور ایئر چیف نے پاک فوج ایئر ڈیفنس کی فائر پاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائرنگ رینج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، اس تقریب میں آرمی چیف اور ایئر چیف نے شرکت کی اور فائر پاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 سسٹم کی شمولیت سے ایئر ڈیفنس کی قوت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ قومی سطح پر پاک فضائیہ کے ساتھ اس نظام کے اضافے سے فضائی سرحدوں کا تحفظ بہتر ہوگا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسران سے ملاقات بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مظاہرے میں پہلی بار لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائے 80 کو استعمال کیا گیا جو حال ہی میں ایئر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ہے۔ ایئر ڈیفنس میں نئے سسٹم کے اضافے سے دفاعی صلاحیتوں کو مزید موثر اور مضبوط بنا دیا ہے۔
COAS and Air Chief witnessed display of firepower capability by Pak Army Air Defence including fire of recently inducted Long Range weapon system LY-80. LY-80 has realized the concept of a comprehensive, layered and integrated air defence with enhanced lethality. (1 of 2). pic.twitter.com/Nqs0bOAwOe
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 10, 2019
ایئر چیف مارشل نے بھی نئے سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد دی جبکہ کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ اور دیگر افسران نے بھی مظاہرہ دیکھا۔