راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور بابائے قوم کے ویژن کے تحت امن کا خواہشمند ملک ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور فارمیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے فورٹ عباس سیکٹر میں فارمیشن کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی کور کے طور پر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشینی دستوں کی کارکردگی دیکھی اور تربیت کے بہترین معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
COAS visited formations of Bahawalpur Corps during winter collective training.Witnessed manoeuvre of mechanised formation as part of defensive Corps’ operations against conventional threat.COAS expressed satisfaction on high standards of training & operational preparedness.(1/2). pic.twitter.com/cbC1mPZ99R
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 9, 2019
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک اور بابائے قوم کے ویژن کے تحت امن کا خواہشمند ہے۔