راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق کھاریاں کے نزدیک چار ہفتوں سے جاری مشترکہ فوجی مشق میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے خصوصی فورسز دستوں نے حصہ لیا۔
مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین باہمی دفاعی تعاون کے تحت یہ چھٹی مشترکہ فوجی مشق تھی۔