لاہور( آن لائن ) ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی عمر 101برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 101 برس تھی۔ جیفری ڈگلس وزیراعظم عمران خان کے استاد بھی رہ چکے ہیں۔
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے استاد محترم کے انتقال پر وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے بتایا یہ وہی استاد ہیں جہوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ٹریکنگ سے لگاو ان کے دل میں اجاگر کیا اور یہ بات شوکت خانم ہسپتال بننے سے پہلے کی ہے۔
ٹویٹ میں وزیر اعظم نے اپنے استاد کے ساتھ لی گئی ایک یادگارتصویر کے حوالے سے بتایا کہ سکول گروپ کی اس تصویر میں وہ بارہ سال کے تھے۔
Saddened to learn of the passing of my teacher. Apart from being our teacher, he instilled the love for trekking and our northern areas in me - before the KKH was built. (I was 12 years old in the school picture) pic.twitter.com/cgH4glWIDR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 2, 2019
میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز اکتوبر 1917 میں پیدا ہوئے تھے، میجر جیفری ڈوگلس 25 سال تک ایچی سن کالج میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے اور انہوں نے کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑا۔
Photo: Imran Khan with his former teacher, the legendary Major Geoffrey Langlands, in Chitral #Pakistan pic.twitter.com/PYrOso6w
— PTI (@PTIofficial) September 15, 2012
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میجر جیفری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا۔