کراچی: (دنیا نیوز) کے ایم سی انسداد تجاوزات کا کراچی چڑیا گھر کے احاطہ میں قائم دکانوں کے خلاف آپریشن، 100سے زائد دکانیں مسمار کر دیں ، کارروائی پر دکاندار سراپا احتجاج، ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے ایم سی کے گلے پڑ گیا۔ چڑیا گھر کے احاطہ میں قائم دکانیں بھی توڑنا پڑیں۔ دہائیوں سے قائم دکانیں توڑنے کیلئے بڑی تعداد میں ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔ سو دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
دکانیں مسمار کرنے اور کاروبار تباہ ہونے پر دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔ ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ انہدامی کارروائی کے دوران شہریوں کو دور رکھنے کےلیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں کچھ افراد ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی عدالتی احکامات پر متعلقہ ایسوسی ایشن کی باہمی رضامندی سے کی جا رہی ہے، کرایہ داروں کو کاروبار کےلیے متبادل جگہ دینے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔