پاکستان میں ہائیڈرو ٹرین چلانے کیلئے جرمن سفیر کا شیخ رشید کو مشورہ

Last Updated On 20 December,2018 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ملک میں ماحول دوست ہائیڈرو ٹرین چلانے کی تجویز دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے نام اپنے پیغام میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے لکھا کہ جرمنی نے رواں سال ہائیڈروجن ریل کا آغاز کیا ہے۔ کم شور، کم آلودگی اور زیادہ کارآمد، کیا پاکستان ریلوے اس میں دلچسپی رکھتا ہے؟ نئی جدت کی حامل یہ ٹرین پاکستان میں سفر کے ذریعہ کو بدل سکتی ہے۔

جرمن سفیر کی اس ٹویٹ کو وزیر ریلوے نے شیخ رشید نے ری ٹویٹ کر کے ان کے مشورے کو سراہا۔