لاہور: (دنیا نیوز) کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ وزیر ریلوے کی گفتگو سے ہلچل مچ گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ کہ کل وزیراعظم صاحب سے 4 میٹنگز ہوئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آ جاؤ تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں، دن رات کام کرتا رہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ "وہ" لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے اُن سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجاؤ۔
وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟ تو انکا کہنا تھا کہ میں کہوں گا "لو یو، تھینک یو ویری مچ"۔
بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر ریلوے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے بھائیوں جیسے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد کی جگہ لوں، مجھے وزیراطلاعات بننے کا شوق ہے نہ بنوں گا، ریلوے کا وزیر بننے پر بہت خوش ہوں، فواد میرا بھائی وہی وزیر اطلاعات رہے گا۔ پکنک والی بات مذاق میں کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ادھر ہوسکتی ہے، فواد کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہو سکتا، اب منہ کو تالا لگا کر رکھوں گا، آپس کی بات کو بھی چلا دیا، میں نے کلیئر کر دیا ہے۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کیلئے وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔
I will be more than happy to vacate my position for Sheikh Rasheed sb and serve as MNA, we all use trust powers bestowed by people of Pakistan and PM decides who is best fit in the role, However, till I am minister ll not bow to blackmailing of Advertisement lobby
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 8, 2018
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چودھری کے اچھے تعلقات ہیں، دونوں وزرا کی کارکردگی سے وزیر اعظم خوش ہے، کارکردگی کا نتیجہ پیر کے روز آئے گا۔
تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا فواد چودھری ہی وزیر اطلاعات رہیں گے، تین ماہ میں کسی وزیر کی کارکردگی کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔