وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے

Last Updated On 14 December,2018 11:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے، وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

سرکاری زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے، وزیراعظم گورنر ہائوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے، اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء بھی شرکت کرینگے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نشتر ہال میں بھی تقریب میں شرکت کرینگے جبکہ شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کرینگے۔ صحت و تعلیم، بلدیاتی نظام اور دیگر شعبہ جات میں سو روزہ پلان سے حاصل کیے گئے اہداف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔