حلقے میں میری خدمت کے نشان ہرجگہ ہوں گے: چودھری نثار

Last Updated On 10 December,2018 04:39 pm

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں میری خدمت کے نشان ہرجگہ ہوں گے۔

ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ۔انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات کے ہنگامی دورے کئے ،قریبی ساتھیوں سے ملاقات کی اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی، چودھری نثار علی خان نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز آپ لوگوں کی محبت ہے میرے انتخابی حلقے میں میری خدمت کے نشان ہر جگہ ہوں گے میں نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور عملی کام کرکے یہ ثابت کیا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے ،میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کی جن کی وجہ سے ہماری آواز عوام تک پہنچتی ہے مگر کچھ لوگ صحافت نہیں سیاست کررہے ہیں ان کو اپنے قلم کی ذمہ داری کا احساس ہو نا چاہئے۔