وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا

Last Updated On 27 November,2018 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا، اجلاس میں حکومت کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت کی سو روزہ کارکردگی کیا رہی؟ کس نے کتنا کام کیا؟ وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس جمعرات کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے ارکان اجلاس میں اپنی سو روزہ کارکردگی کی تفصیلات پیش کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اپنے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔

کابینہ مختلف اداروں میں تقرریوں کی بھی منظوری دے گی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔