ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، پاکستان کا بنگلادیش سے احتجاج

Last Updated On 27 November,2018 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر دفتر خارجہ نے بنگالی حکام کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش حکام کو واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نامعلوم چوروں نے ڈھاکہ ہائی کمیشن سے کمپیوٹر چرائے، بنگالی پولیس کو فوری طور پر واقعے کی رپورٹ کی، ڈپلومیٹک ایریا میں چوری تشویشناک ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بنگالی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی ذمہ داری بنگلہ دیش حکومت کی ہے، بنگلہ دیش حکام کو واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کی درخواست کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے دفترخارجہ کو ہائی کمیشن کی سکیورٹی بہتر بنانے کی درخواست کی ہے۔