کفایت شعاری میں بھی خرچہ بھاری، وزیراعظم ہاوس میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا

Last Updated On 26 November,2018 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کفایت شعاری میں بھی خرچہ بھاری، وزیراعظم ہاوس میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا، گزشتہ سال نومبر میں 59 ہزار یونٹس استعمال ہوئے جبکہ اس سال 72 ہزار یونٹ خرچ کئے گئے۔ آئیسکو نے نادہندہ ایوان صدر اور پارلیمنٹ کو بتی کاٹنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے 9 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل ادا نہیں کیا، ایوان صدر 34 لاکھ، وزیراعظم سیکرٹریٹ واپڈا کا 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پارلیمنٹ ہاؤس نے بھی 90 ہزار کا بل نہیں دیا۔

وزارت توانائی نے واپڈا کے 50 لاکھ، وزارت خزانہ 25 لاکھ روپے دبا رکھے ہیں، بچت کا نعرہ لگانے والی حکومت کا کارنامہ، وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا۔ گذشتہ نومبر میں وزیراعظم ہاؤس میں 59 ہزار یونٹ استعمال ہوئے، رواں سال اس مہینے میں 72 ہزار یونٹس خرچ ہوئے۔